تہران – ارنا – پوسٹل سروس کی عالمی یونین یونین نے اپنی 2024 کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایران 14 درجہ ترقی کرکے سینتیسویں نمبر سے اٹھائیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
ارنا کے مطابق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی پوسٹل سروس اس سے پہلے سینتیسوین نمبرپر تھی جو 14 درجہ ترقی کے ساتھ آٹھائیسویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
پوسٹل سروس کی عالمی یونین کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے 2024 میں، دنیا کے 174 ملکوں میں، 73 اعشاریہ 2 پوائنٹ حاصل کرکے، قابل توجہ پیشرفت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کی پوسٹل سروس، ہندوستان، روس، قزاقستان، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات ، قطر، عمان، آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان سے اوپر چلی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پوسٹل سروس کی عالمی یونین نے اپنی 2024 کی رپورٹ میں، یونین کے رکن ملکوں کی پوسٹل سروس کی پیشرفت کی صورتحال کے حوالے سے درجہ بندی میں چار معیارات، Reliability یعنی قابل اطمینان ہونے، Reach یعنی دسترسی، Relevance یعنی مناسبت اور Resilience یعنی لچک کو مد نظر رکھا ہے ۔
آپ کا تبصرہ